پنجاب

نیب نے سندھ کے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن آفتاب میمن کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کو گرفتار کرلیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آفتاب میمن کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آفتاب میمن نے سرکاری پلاٹ غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے میں کردار ادا کیا۔

دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب میمن پر سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کو غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب میمن اہم سیاسی شخصیت اور ایک سیاسی جماعت کے قریب سمجھے جاتے ہیں، ملزم کو آج جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آفتاب میمن کو آصف زرداری کے قریب سمجھا جاتا ہے، آصف زرداری پر اس وقت منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close