پنجاب

پتنگ بازی کا شوق ایک اور جان لے گیا

لاہور:  پتنگ بازی کے شوق نے ہنستی مسکراتی بچی کو ابدی نیند سلا دیا

لاہور میں قاتل ڈور نے ایک اور ننھی کلی مرجھا دی، گردن پر ڈور پھرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

حریم فاطمہ موٹر سائیکل پر والد کے ہمراہ رشتے داروں سے ملاقات کے بعد گھر واپس جارہی تھی کہ ساندہ کے علاقے میں قاتل ڈور گلے پر پھر گئی جس سے وہ لہو لوہان ہو گئی۔

بچی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور والد کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈور پھرنے سے چھ سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہوا ہے، غفلت برتنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں معصوم بچی کی زندگی کا جاناکسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا،صوبہ بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر موثر عملدر آمدیقینی بنایا جائے۔

واضح ہدایات کے باوجودپتنگ بازی کے واقعات متعلقہ پولیس افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close