پنجاب

وردی میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی

لاہور: پولیس افسران اور اہلکاروں پر وردی پہنے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی عائد

آئی جی پنجاب نے کہا احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور اورتمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اوراہلکار وردی پہنے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر نہیں ڈالیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وردی پہن کر نجی یا کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کی جائے گی، پولیس افسر کی حیثیت سے عوامی سوشل میڈیا پر گروپ نہیں بنایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر محکمانہ مواداپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہوگی اور ایس پی سطح کے افسران کے علاوہ کوئی میڈیا پراپنا مؤقف نہیں دے گا۔

مراسلے میں کہا ہے کہ افسران و اہلکار کسی سوشل میڈیا گروپ کے رکن ہےتوگروپ فوراً چھوڑدیں، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close