پنجاب

احسان اللہ احسان کا اصلی نام لیاقت علی اور تعلق مہمند ایجنسی سے ہے

راولپنڈی: کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان کا اصلی نام لیاقت علی ہے اور ان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔احسان اللہ احسان نے زمانہ طالب علمی ہی میں تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور وہ بعد میں تحریک طالبان پاکستان، تحریک طالبان مہمند ایجنسی اور جماعت الاحرار کا ترجمان رہا۔احسان اللہ احسان نے جماعت الاحرار کی ترجمانی کرتے ہوئے 2014 سے 2016 کے دوران دس اہم کارروائیوں کا اعتراف کیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت علی عرف احسان اللہ احسان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان دوریاں اس وقت بڑھنے لگیں جب بہ قول افغان طالبان کہ تحریک طالبان پاکستان حکومت پاکستان سے سیز فائر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی اس اختلا ف کے باعث وہ چند کمانڈرز کو اپنے ہمراہ لے کر علیحدہ ہو گئے ۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے شمالی وزیرستان میں پمفلٹس بانٹے جس میں کہا گیا احسان اللہ احسان کو ہٹا دیا گیا ہے۔ احسان اللہ احسان نے جماعت الاحرار گروپ بنا کر سرگرمیاں جاری رکھیں۔ احسان اللہ احسان نے جماعت الاحرارکی ترجمانی کے دوران پاکستان میں کئی سفاکانہ کارروائیوں کو قبول کیا ہے ، حال ہی میں لاہور میں ہونے والے بم دھماکوں کے تانے بانے اسی جماعت سے جا کر ملتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جماعت الاحرار نے داعش سے گٹھ جوڑ کر لیا تھا اور مشترکہ کارروائیاں کیا کر تی تھیں۔
احسان اللہ احسان فورسز پر حملوں سمیت پاکستان میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کا اعتراف کرنے کے بعد سے احسان اللہ احسان نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی جس کے بعد حکومت پاکستان نے احسان اللہ احسان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر10 لاکھ ڈالرکا انعام رکھا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close