پنجاب

حکومت کو جتنی جلدی گھر بھیجیں، ملک کو فائدہ ہوگا

ڈی جی خان: اب یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف مل کر آگے بڑھ رہے ہیں

راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے، حکومت کو جتنی جلدی گھر بھیجیں، ملک کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ اب یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف مل کر آگے بڑھ رہے ہیں، پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے طور پر کام کریں گے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے، ملک میں حالات معمول پر نہیں ہیں، حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے، حکومت کو جتنی جلدی گھر بھیجیں، ملک کو فائدہ ہوگا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ مریم نواز، شہباز شریف اکٹھے جلسے میں شرکت نہیں کرتے، مریم نواز پارٹی کی مرکزی رہنما کی حیثیت رکھتی ہیں۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 7 سال بعد بھی جے آئی ٹی بن رہی ہے، ٹی ایل پی کے ساتھ جھگڑے پر جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی؟، یاد رکھیں اس واقعے پر بھی جے آئی ٹی بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close