پنجاب

شہری باہر نکلتے وقت ماسک اور عینک کا استعمال کریں

 لاہور: سیکرٹری صحت کا کہنا ہےکہ اسموگ کی صورتحال محفوظ حد سے تجاوز کر گئی لہٰذا شہری باہر نکلتے وقت ماسک اور عینک کا استعمال کریں

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب عمران اسکندر نے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں اسموگ بڑھنے لگی ہے جس کے باعث اسپتالوں میں اسموگ کاؤنٹرز متحرک کرنے کی ہدایات جاری کردی

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے دنیا بھر سے صحت کیلئے دعائیں

سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ اسموگ کی وجہ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون نے بھی شہریوں کو ہدایت کی کہ گلے میں خراش کی صورت میں غرارے کریں، سانس کے دائمی امراض میں مبتلا مریض خصوصی احتیاط کریں، سردیوں میں فضائی آلودگی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close