پنجاب

کے پی کے میں عبرتناک انجام کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہے

لاہور :  پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوا، اسی دن سے تبدیلی کی واپسی کا سفر شروع ہوگا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عبرتناک انجام کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہے، ہم پنجاب میں پھینٹی لگائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پرچی ترجمان صاحب ہم آپ کا دکھ اور تکلیف سمجھ سکتے ہیں۔ مولانا صاحب نے آپ کو پھینٹی کے پی کے میں لگائی، ضمنی اور کنٹونمنٹ انتخابات کے بعد اب پھر پھینٹی ہم پنجاب میں لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوا، اسی دن سے تبدیلی کی واپسی کا سفر شروع ہوگا۔ مہنگائی، بیڈ گورننس اور نالائقی تحریک انصاف کا دھڑن تختہ کرنے میں مرکزی رول ادا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں عبرتناک انجام کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہے۔ پنجاب ابھی تک ایک بھی شخص پی ٹی آئی کا بلدیاتی ٹکٹ لینے کا خواہشمند سامنے نہیں آسکا۔ الحمد اللہ نواز شریف کا ٹکٹ اور تصویر آج پنجاب میں کامیابی کی ضمانت بن چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف نے بلاتفریق سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ عثمان بزدار لاہور آکر جنوبی پنجاب کو بھول گئے اور لاہور کو پیارے ہو گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close