سندھ

حساس اداروں نے کراچی سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا

کراچی : شہر قائد میں حساس اداروں نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل – کے مطابق حساس اداروں نے کارروائی کر کے شکیل برمی کو گرفتار کر لیا جو کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ شکیل برمی گرفتار ملزم نعیم بخاری کا ساتھی تھا ۔شکیل برمی بم بنانے کاماہر تھا جو کہ رینجرز اور پولیس پر حملو ں میں بھی ملوث تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ شکیل برمی کراچی میں برمی گرو پ کا سرغنہ تھا ۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close