سندھ

کراچی ضمنی الیکشن، مہاجر قومی موومنٹ کا ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ آفاق احمد نے پی ایس 114 کراچی ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ ضائع نہ کریں، مجھے پرواہ نہیں کہ کامران ٹیسوری کامیاب ہوں یا ناکام، مہاجروں کے ووٹ ایک ہی جھولی میں جانے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مہاجروں کے تقسیم ہونے کی وجہ سے لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں، پی ایس 114 کے عوام اپنے ووٹ کا بھرپور استعمال کریں، آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے مہاجروں کو متحد ہونا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close