سندھ

دانیہ شاہ کے عامر لیاقت پر مزید الزامات

جو مرد یہ کہتے ہیں کہ عورت صرف استعمال کے لیے بنی ہے تو وہ غلط سوچتے ہیں۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اُن پر مزید الزامات لگائے ہیں کہ وہ اُنہیں نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ میں عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں رہی ہوں، اس اذیت سے نکلنے کے لیے اللّہ تعالیٰ سے بھیک مانگتی تھی، میں اللّہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی تھی۔

دانیہ شاہ نے کہا کہ عورت ذلیل و رسوا ہونے کے لیے نہیں بنی ہے، عورت عزت اور خوشی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دُنیا میں آئی ہے۔

اپنی گفتگو میں دانیہ شاہ نے کہا کہ جو مرد یہ کہتے ہیں کہ عورت صرف استعمال کے لیے بنی ہے تو وہ غلط سوچتے ہیں۔

دانیہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت جیسا انسان اپنی ماں کی عزت نہیں کرسکتا تو وہ اپنی بیوی کی عزت کیسے کرے گا۔

دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ مجھے عامر لیاقت کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close