سندھ

ملک کو بچانا ہے تو الیکشن کی طرف جانا ہوگا، ملک کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے

یہ فاشسٹ حکومت عمران خان کو نااہل کرانا چاہتی ہے

کراچی : اگر رانا ثنا اللہ نے کوئی حرکت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا

پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے، اگر ملک کو بچانا ہے تو الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔

سابق گورنر سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس ہم جیتیں گے، کیونکہ جن لوگوں کو غیر ملکی کہا گیا۔ وہ سب پاکستانی ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ عدالتوں کے چکر لگانا پڑے۔ یہ فاشسٹ حکومت عمران خان کو نااہل کرانا چاہتی ہے۔ عمران خان ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ ان کی ایک کال پر قوم نکل سکتی ہے اور اس حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر رانا ثنا اللہ نے کوئی حرکت کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تازہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔ اگر ملک کو بچانا ہے تو الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔

سابق گورنر نے کہا کہ ملک کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے۔ کرائم منسٹر جگہ جگہ جا کر بھیک مانگتا ہے۔ اس کو معلوم ہے وہ بھکاری ہے۔ ہم ایک غیور قوم بنیں گے۔ پیوٹن کے سامنے ٹانگیں کانپ جاتی ہیں۔ ہیڈ فون تک نہیں لگایا جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ ایک سزا یافتہ مفرور مجرم سے ملک کے معاملات پر مشورے کیے جارہے ہیں۔ پاکستان کے راز انہیں بتائیں جائیں، یہ سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر ان لوگوں پر کیس بننا چاہیئے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب اور ڈینگی کی صورت حال ہے اور ہمارے وزراء نیو یارک میں مہنگے ترین ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے دو ہزار ارب کے نیب کیسز کے معاف کرائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close