سندھ

وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے، ناصر شیرازی

کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی جانب سے سپریم کورٹ اور پاک افواج پر الزام تراشی کو سنگین غداری قرار دیتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت سیکرٹریٹ سولجربازار میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی ناسبت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے کرپٹ قائد نواز شریف کی محبت میں اندھے دونوں رہنماوں نے پانامہ کیس کے صدمے میں ریاست کے ستون اہم اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور تمام حدود کو پار کردیا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی جانب سے کسی دوسرے ملک کے ساتھ الحاق کی بات کرنا قومی خیانت اور کشمیر کاز پر پاکستان کے موقف کو کمزور کرنے کی سنگین سازش ہے، جس پر اعلیٰ عدلیہ کو فوری ایکشن لینا چاہیئے۔

ناصر شیرازی نے کہا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان خدا کے انتقام کا نشانہ بننے ہیں، جب حکمران ظلم کے ذریعے اپنی اقتدار کو بچاتے ہیں تو خدا انصاف کے ذریعے ان کا اقتدار خاک میں ملا دیتا ہے، لہذٰا وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خدا کے قہر سے ڈریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن فقط آل شریف کا خاصہ نہیں بلکہ یہ خصوصیت ان کے تمام درباری وزراء میں بھی شدت کے ساتھ پائی جاتی ہے، امید ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے قومی سلامتی اور وقار کو مدنظر رکھ کر جو تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے اس کے اثرات اور ثمرات دربار شریف کے تمام کرپٹ وزراء کے احتساب تک جاری رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close