سندھ

ایم کیو ایم پاکستان الطاف حسین کی رہائش گاہ ’نائن زیرو‘ سے دستبردار ہوگئی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی کراچی کے علاقے عزیزآباد میں واقع رہائش گاہ نائن زیرو سے دستبردار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے دفاتر کی فہرست گورنر سندھ کو فراہم کر دی، جس میں نائن زیرو کے اطراف میں موجود خورشید میموریل سیکریٹریٹ، ایم پی اے ہاسٹل، کراچی کے سیکٹر آفس، یونٹ آفس، ٹاؤن آفس اور یو سیز دفتر سمیت 100 سے زائد دفاتر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ نائن زیرو ہماری ملکیت نہیں ہے، اس لئے ہم اس سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کراچی آمد ہوئی، تو خورشید میموریل سیکریٹریٹ ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close