سندھ

ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج ۔ بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے حوالے سے درخواست دائر کررکھی تھی ۔ ایان علی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی والدہ دبئی میں بیمار ہیں اور وہ ان کی تیمارداری کے لئے جانا چاہتی ہیں لیکن ان کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکتیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایان علی کے ای سی ایل سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی جس میں عدالت عالیہ سے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وقت مانگا گیا جس پر عدالت نے فیصلے پر اطلاق 10 روز کے لئے موخر کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close