سندھ

حیدرآباد ، جامشورو اور کوٹری میں بارش و ژالہ باری

حیدرآباد: بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے بعد متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، کئی تار ٹوٹ گئے، سائن بورڈ اور بجلی کے پول بھی گر گئے۔

حیدرآباد ڈویژن میں تیز بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات بڑھ گئے۔

حیدرآباد، جامشورو اور کوٹری میں تیز بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے چلنے سے شہریوں کو املاک کو نقصان پہنچا، حادثات میں 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے بعد متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، کئی تار ٹوٹ گئے، سائن بورڈ اور بجلی کے پول بھی گر گئے۔

تیز ہوا کے باعث درخت گرنے سے ایک گاڑی دب گئی جبکہ ژالہ باری سے گھروں میں نصب سولر سسٹم اور گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز کو بھی نقصان پہنچا۔

کوٹری میں مکان کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ملک کے مختلف شہروں میں ژالہ باری اور بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

کھڑی فصلوں، میوہ جات اور پھلوں کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، بارشوں کی وجہ سے درجنوں مکانات کی دیواریں بھی زمیں بوس ہوگئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close