Featuredسندھ

آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی ہوگی، ملک بھر کے عوام کو خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے شدید گرمی رہے گی، بجلی اور پانی کی طلب میں اضافہ ہوجائیگا، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کیلئے شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران شدید گرمی ہوگی، رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے، رواں ہفتے ملک کے اکثر مقامات پر درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ 20 سے 24 جون تک درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوسکتا ہے، بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد میں دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ ہوگا، درجہ حرارت میں اضافے سے بجلی اور پانی کی طلب بھی بڑھ جائے گی، عوام گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ خیرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی دن میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافے کا امکان ہے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی اور میدانی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش کا بھی امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close