سندھ

ایم کیو ایم کے کئی رہنما رابطے میں ہیں،سانحہ بلدیہ ٹاﺅن میں طلب کیا گیا تو ضرور جاﺅںگا: انیس قائم خانی

 کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں بسنے آئے ہیں دیواروں پر نہیں،ایم کیو ایم کی بہت سی وکٹیں گری ہوئی ہیں،ایم کیو ایم کے کئی رہنما رابطے میں ہیں اور جلد بتائیں گے کہ ہمارے قافلے میں کون کون شامل ہے۔

کراچی میں میڈ یا سے بات کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی لسانی نہیں بلکہ ملکی سطح کی ہو گی ،جلد جناح گراونڈ میں جلسہ کریں گے اورکراچی میں جلسہ کرنے سے پہلے پارٹی کا اجتماع کریں گے اورتنظیمی سیٹ اپ کیلئے ملک بھر سے عہدے داروں کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ میر پور خاص ،سکھر اورحیدر آباد میں تنظیمی ڈھانچہ قائم کر لیاہے، کراچی سمیت پورے سندھ میں ہماری حمایت میں وال چاکنگ ہو رہی ہے، ہمارے راستے میں پورا پاکستان ہے۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاﺅن واقعے میں مجھے طلب کیا گیا تو وکیل کے زریعے ضرور پیش ہونگا،سانحہ بلدیہ کیلے 5 کروڑ 86 لاکھ روپے علی حسن نے لئے۔جو لوگ سانحہ عاشور میں ملوث ہیں انکے خلاف کارروائی ہونی چاہئے.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close