سندھ

لاہورکے بعد شہر قائد میں دھماکہ

کراچی میں دستی بم حملہ ، پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل’’ ڈان نیوز‘‘ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری شاہ مزاری میں دستی بم حملہ ہواہے ،دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجر ز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے,جس جگہ دستی بم دھماکہ ہوا اس کے قریب ہی ایک سیاسی جماعت کا دفتر بتایا جا رہا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت4 افراد شہید اور 31افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close