سندھ

کراچی میں برطانوی قونصلیٹ نے آپریشن معطل کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی قونصلیٹ نے کراچی میں آپریشن معطل کر دیا ہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی قونصلیٹ نے کراچی میں آپریشن معطل کردیا ہے اور شہر میں موجود برطانوی قونصلیٹ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔

اینکر پرسن کاشف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں برطانوی قونصلیٹ کے آپریشن معطل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچھ افواہیں سر گرم ہے تاہم افواہوں کی وجہ سے اتنے بڑے اقدامات نہیں لیے جا سکتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close