سندھ

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا پنجاب کیلئے پیٹرول کی ترسیل بند کرنیکا اعلان

کراچی:  آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس کے خلاف پنجاب میں اتوار سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب کیلئے تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے باعث پنجاب میں پٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ رہنماء ایسوسی ایشن کے مطابق آج سے تیل بھرنے کی لسٹ میں پنجاب کی گاڑیاں شامل نہیں ہوں گی، جبکہ سیکریٹری جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کیلئے آئل ٹینکرز کی روانگی اتوار سے بند ہو جائے گی۔ چیئرمین ٹینکرز ایسوسی ایشن یوسف شہوائی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کی طرح سیلز ٹیکس مؤخر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا اور نہ ہی ہڑتال میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، لہٰذا آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے پیر سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close