Featuredسندھ

پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی تو عوامی راج قائم ہوگا،شیر عوام کا خون چوستا ہے

بدین: ہم اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، تیر سے شیر کا شکار کرکے اس کا راستہ روکیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ملک بھر میں جدوجہد کررہی ہے، کوشش ہے ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے، پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی تو عوامی راج قائم ہوگا، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو انتخابی مہم چلارہی ہے، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری عرج پر پہنچ چکی ہے، بعوام کو اس مہنگائی کے سونامی سے نجات دلائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چوتھی بار کے وزیراعظم کے پاس منشور ہے نہ ہی انتخابی مہم، ہم عوام کی طاقت اور وہ صاحب سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھے موقع ملا تو 10 نکاتی معاشی معاہدے پر عمل کروں گا، یہ شخص جب بھی ملک پر مسلط ہوا نقصان عوام کا ہی ہوا، یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے، ہم اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، تیر سے شیر کا شکار کرکے اس کا راستہ روکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی غربت کا مقابلہ کریگی، خوشحالی لائے گی، ہمیں غریبوں کی فکر ہے اور اس شخص کو کرسی کی، کسانوں کی مدد اور ہاری کارڈ بھی جاری کریں گے، پی پی حکومت میں کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا، میں صرف آپ لوگوں کیلئے لڑرہا ہوں، اب بدین کے فیصلے کراچی میں نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہاری کارڈ سے کسان کی فصل کی انشورنس ہوگی، یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرینگے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ اور روزگار دیں گے، چاہتا ہوں پیپلزپارٹی کا نمائندہ ہر سیٹ سے جیتے، آپ لوگوں کا ساتھ ہوگا تو پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوگی، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر تنخواہوں میں اضافہ کریگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بدین میں شہید فاضل راہو میڈیکل یونیورسٹی بنائیں گے، پرانے سیاستدانوں کو عوام کے دکھ، تکلیف کی کوئی فکر نہیں، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی کو نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے، وقت آگیا ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، سندھ کے چپے چپے میں کام کرنا چاہتا ہوں، ہم نے جیالا میئر کراچی اور جیالا میئر حیدرآباد بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close