سندھ

کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح مؤثر جواب دیا جائے گا

برابری کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں

کراچی: ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے، پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کیلئے کام کیا

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنے والے اب 100 دفعہ پہلے سوچیں گے، ہماری افواج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح مؤثر جواب دیا جائے گا، پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے، پاکستان پر حملہ کرنے والے اب 100 دفعہ پہلے سوچیں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے، پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کیلئے کام کیا ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، برابری کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close