سندھ

ڈیفنس میں ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر چوری ، گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

کراچی:  تازہ واقعے میں عید کے دوسرے روز گلشن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ۔

کراچی کے رہنے والے ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہیں،گلشن اقبال میں عید کے دوسرے روز ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کردیا اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر سید تراب زیدی کی کنپٹی پر گولی ماری ، مقتول نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکال کر باہر نکلا تو ڈاکوؤں نے مقتول سے رقم اور اس کے دوست سے موبائل فون چھین کر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔

 وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او گلشن اقبال غلام یاسین کو کو فی الفور معطل کرنے کے احکامات جاری کیے اور ایس ایس پی ایسٹ کو انکوائری کرکے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

دوسری جانب عید الفطر کے دوسرے روز ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر سے چور 44 لاکھ نقد اور 25 تولہ زیورات چوری کرکے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 خیابان فیصل میں ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھرسے ملزمان 25 تولہ کے طلائی زیورات اور دیگر اشیا چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close