سندھ

کرپشن کا دفاع کرکے حکومت کی جانب سے جمہوریت کے چہرے کو مسخ کیا جا رہا ہے، معراج الہدیٰ صدیقی

ٹنڈو آدم: جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے نیب چیئرمین کا انتخاب کیا گیا پھر نیب پر ناراضگی کیوں ظاہر کی جارہی ہے، کرپشن کا دفاع کرکے حکومت کی جانب سے جمہوریت کے چہرے کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے ٹنڈو آدم میں شروع کردہ رابطہ مہم کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ابھی نیب نے صرف آغاز کیا ہے، ہر دن کرپشن میں ملوث افراد اور پارٹیاں نیب کے نشانے پر ہیں، نیب کی پشت پر پورے ملک کے عوام ہیں، حکمراں جماعت کے وزیروں اور مشیروں کی جائیدادوں اور کاروبار میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، ہماری پارٹی کے لوگوں نے کبھی ملکی دولت کو نہیں لوٹا اور نہ ہی عوام کی دولت سے کبھی جیبیں بھری ہیں، ملک کو غریبوں کا درد رکھنے والی محب وطن اورمخلص قیادت کی ضرورت ہے، سیاست کو کاروبار بنانے والوں سے کسی شعبے میں بہتری نہیں آسکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close