سندھ

چندہ مانگنے والوں کا رینجرزسے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

ترجمان سندھ رینجرزنے کہا ہے کہ کراچی میں کچھ نوسربازرینجرز کے نام پریوم دفاع پاکستان کی تقریب کے لئے چندہ مانگ رہے ہیں ایسے عناصر کا رینجرز سے کوئی تعلق نہیں۔ جنہیں گرفتار کیا جائے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہری ایسے نوسر بازوں کی اطلاع رینجرز کو فوری طور پر دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دیں،ان عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کی تقریب کے نام پر چندہ جمع کرنیو الے عناصر سے رینجرز کا تعلق نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close