سندھ

موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کیلئے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر سید  ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میئر کراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں، کراچی کے لئے بہت زیادہ بجٹ چاہیئے، وفاق نے سندھ حکومت کو 120 ارب کم دیئے ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کے لئے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ہم نے اچھی خاصی رقم کراچی میں منصوبوں کے لئے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام دشمن عناصر ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے ہیں، ناصرحسین شاہ

ناصر شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی کراچی کے لئے اسکیمیں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں، کے ایم سی میں بہت زیادہ لوگ رکھے گئے ہیں، کے ایم سی کو دیئے گئے فنڈ کا زیادہ حصہ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close