سندھ

کاغذی بازارمیں کریکردھماکہ، دو افراد زخمی

شہرقائد کے علاقے کھارادر میں بھتہ نہ دینے پر کریکر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

تفصٰلات کے مطابق کھارادر کےعلاقے کاغذٰی بازار میں نامعلوم افراد نے بھتے کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر کریکر حملہ کرکے جائے وقوعہ سے باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کریکر حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی دیکھنے میں آئی اور تاجروں نے کاروباربند کردیا تھا تاہم پولیس کی آمد کے بعد کاروبار بحال کردیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close