سندھ

کراچی : رکشوں میں سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

کراچی میں 6 سیٹر رکشے والے شہریوں سے 6 کلومیٹر فاصلے پر 10 روپے سے زائد کرایہ وصول نہ کریں۔حکومت سندھ کے خبردارکرنے کے بعد شہری تو خوش ہیں لیکن رکشے والے کہتے ہیں کہ سی این جی کی قیمت بھی کم کریں ۔

کراچی میں سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 سیٹر رکشہ والے 6 کلومیٹر کا کرایہ صرف 10 روپے لے سکتے ہیں۔ سندھ حکومت کے اس فیصلے کا شہریوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

تاہم رکشہ ڈرائیورز نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ کراچی کی مختلف شاہراہوں پر چلنے والے سکس سیٹر رکشوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close