سندھ

جرمن شہری کی بطور سی او او پی آئی اے تعیناتی کا معاملہ تاحال مبہم

جرمن شہری ہلڈن برانڈ کی پی آئی اے میں بطور چیف آپریٹنگ افسر تعیناتی کا معاملہ ابھی تک اٹکا ہوا ہے۔ 3 ماہ گزر جانے کے باوجود بلڈن کو سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی جاسکی۔

تفصیلات کے مطابق بلڈن برنڈ نے فروری 2016 میں بطور چیف آپریٹنگ افسر اپنا عہدہ سنبھالنا تھا۔ ایگریمنٹ کے مطابق ان کی تعیناتی سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط قرار دی گئی تھی۔ لازمی سیکیورٹی کلیئرنس آئی بی اور اسپیشل برانچ کی جانب سے جاری کی جانی ہے جبکہ سیکیورٹی کلیئرنس کی فراہمی بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ذمہ داری تھی۔

تاہم بورڈ آف انویسٹمنٹ 3 ماہ گزر جانے کے باوجود کلیئرنس کے حصول میں ناکام رہی۔ ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے یاد دہانی کے خطوط بھی ارسال کیے جا چکے ہیں۔

ہلڈن برانڈ اکتوبر 1994 تا نومبر 1996 کی مدت میں ایک ایئر لائن کے بھارت میں نائب صدر بھی رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ان کی تعیناتی کے وقت کم از کم گریجویشن ہونے کی شرط نظر انداز کی گئی۔ انٹرویو کمیٹی نے قابلیت اور تجربے کی لازمی شرائط میں سے صرف تجربہ کو مد نظر رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close