سندھ

کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کراچی: لیاری کے علاقے بغدادی میں بھتہ طلب کرنے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گینگ وار ملزم بوبی نے رئیس نیازی نامی شخص سے 10 لاکھ کا بھتہ طلب کیا، جو نہ دینے پر ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ رئیس کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رئیس موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ رئیس کے بھائی کی جوابی فائرنگ سے ملزم بوبی شدید زخمی اور اس کا ساتھی فضل داد ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں خواتین سمیت 5 راہ گیر بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بوبی کا بڑا بھائی مصطفیٰ ماضی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close