سندھ

علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا فیصلہ

کراچی: رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی رضا عابدی نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ان کی رہائش گاہ پر جاکر باضابطہ اعلان کریں گے، استعفیٰ واپس لینے پر علی رضا عابدی کی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے گذشتہ ماہ 8 نومبر کو پارٹی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، علی رضا عابدی نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سے اتحاد کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close