سندھ

شرجیل میمن کرپشن کیس،اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خزا نے کواربوں کانقصان پہنچایا گیا: نیب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کیس میں سماعت کے دوران نیب نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزا نے کو ااربوں روپے کانقصان پہنچایا۔

 شرجیل میمن کی درخواست پر نیب کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے والے جواب میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن کیخلاف نیب کراچی میں 5 ارب روپے کی کرپشن پر انکوائری جاری ہے تاہم محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔ نیب رپورٹمیں مزید کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن اور انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں شامل کیے چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close