سندھ

نقیب قتل کیس: ڈی ایس پی قمر احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

کراچی: نقیب اللہ محسود سمیت 4 افراد کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) قمر احمد شیخ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دے دیا۔نقیب قتل کیس میں نامزد سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار احمد کے قریبی ساتھی اور ڈی ایس پی ملیر سٹی قمر احمد شیخ کو پولیس نے آج سندھ ہائیکورٹ میں واقع انسداد دہشتگردی عدالت پہنچایا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے سماعت کے بعد ڈی ایس پی قمر احمد شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔اس مقدمے میں ڈی ایس پی قمر احمد سمیت 10 ملزمان گرفتار جبکہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 14 پولیس افسران و اہلکار مفرور ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close