سندھ

صدر موبائل مارکیٹ میں پولیس اور دکانداروں کے درمیان تصادم

صدر میں واقع موبائل مارکیٹ کے دکانداروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے بعد موبائل مارکیٹ مالکان نے مارکیٹ بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق صدر میں واقع موبائل مارکیٹ کے دکانداروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کشیدہ صورتِ حال اختیار کر گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی ٹریفک پولیس طاہر نوارنی موبائل مارکیٹ پہنچ گئے تھے، جہاں اُن کی موبائل مارکیٹ کی صدر کے ساتھ تلخ کلامی ہو گی جس پر موبائل مارکیٹ دکانداروں نے احتجاجاَ مارکیٹ بند کردی۔

ذرائع کے مطابق موبائل مارکیٹ کے دکانداروں نے کراچی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی،دکانداروں کا کہنا ہے کہ آئی جی طاہر نوارنی نے صدر موبائل مارکیٹ سے بد تمیزی کی ہے اور پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی مارکیٹ پہنچ چکی ہے،جہاں دکانداروں سے مزاکرات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ آئی جی کی جانب سے معافی مانگنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

دکانداروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم سے شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے ٹریفک جام ہو گیا ہے، اور لوگ رمضان کے مہینے بمیں ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔

دوسری جانب شاہراہ فیصل پر متعین ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہریوں کا درمیان بھی جھگڑا ہو گیا ہے،تصادم کی وجہ سے 3 ٹریفک اہلکار زخمی ہوں گئے ہیں۔

رمضان کے مہینے میں عدم برداشت اور جلد از جلد گھر پہنچنے کے لیے تیز رفتاری کے باعث حادثے معمول بن جاتے ہیں،روزہ دار رمضان کے احترام اور تقدیس کا پاس بھی نہیں رکھتے اورٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کرنے لگتے ہیں اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close