سندھ

فاروق ستار پیش نہ ہوئے تو جیل بھیج دینگے، انسداد دہشتگردی عدالت

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار پیش نہ ہوئے تو جیل بھیج دیں گے۔ کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ایم کیوایم بانی کی اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیوایم رہنما محفوظ یار خان، شاہد پاشا، حنید لاکھانی اور دیگر پیش ہوئے۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ فاضل جج نے کہا کہ فاروق ستار آئندہ سماعت پر پیش نا ہوئے تو جیل بھیج دیں گے۔

ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ فاروق ستار مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایم کیو ایم کے دوسرے رہنما امجد اللہ کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت کا امجد اللہ اور دیگر کو 5 مئی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم۔ رینجرز کی مدعیت میں تھانہ عزیزآباد میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق بانی ایم کیوایم نے قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close