سندھ

ایم کیو ایم کے ایم این اے سہیل منصور کا مستعفی ہونیکا فیصلہ، وجہ جان کر آپ۔۔۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلی سیشن سے قبل 17 اپریل تک ایمنسٹی اسکیم پر کمیٹی نہیں بنائی گئی تو احتجاجی طور پر اپنا استعفی اور ستارہ امتیاز اسپیکر کو پیش کر دیں گے۔ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم پر ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ خواجہ سہیل منصور نے اسکیم کے خلاف احتجاجا اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ خواجہ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ ایوان میں طے ہوا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی لیکن اسپیکر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ زیادتی پر وہ خاموش نہیں رہیں گے، اگر اسمبلی سیشن سے قبل 17 اپریل تک ایمنسٹی اسکیم پر کمیٹی نہیں بنائی گئی تو احتجاجا اپنا استعفی اور ستارہ امیتاز اسپیکر کو پیش کردیں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے ایمنسٹی اسکیم پر از خود نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close