سندھ

رضا ربانی نے آئندہ انتخابات کراچی سے لڑنے سے معذرت کرلی

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے آئندہ انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی اور الیکشن لڑنے کی بجائے سینیٹ کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو پیپلز پارٹی نے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے پارٹی کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کی اور سینیٹ کی نشست پاس رکھیں گے۔ اطلاعات کے مطابق سینئر قیادت رضا ربانی کو الیکشن لڑنے کیلئے قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close