سندھ

ملک کو لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ان کا ٹھکانہ جیل ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بڑی مشکل سے ملک کو ایک حقیقی عوامی لیڈر ملا ہے، جس کی جدوجہد کے بدولت ملک کے سارے کرپٹ سیاست بھائی بھائی ہوگئے ہیں، قوم سب کو جان چکی ہے، اب کسی بھی کرپٹ سیاستدان سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ایک دوسرے پر کیچڑ ڈالنے والے سیاستدان آج ایک دوسرے کو اپنے گود میں بٹھانے کو تیار ہوگئے ہیں، ملک میں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جاری احتساب کا عمل بہت بڑی تبدیلی ہے، کسی کو تبدیلی دیکھنی ہے تو وہ یہ دیکھے کہ کسی دھوبھی، کسی فالودہ والے یا کسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے کس طرح اربوں روپے برآمد ہورہے ہیں، چوری شدہ پیسہ اب اسی طرح نامعلوم اکاؤنٹوں میں ٹرانسفر کیا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دس سالوں میں سندھ کے عوام کے حقوق پامال کئے گئے ہیں، سندھ میں جس طرح پیپلز پارٹی والوں نے کرپشن کی ہے سب کا اب احتساب شروع ہوچکا ہے، عوام نے بہت ظلم برداشت کیا ہے، عوام کو نہ صحت کی بہتر سہولت دستیاب ہے نہ ہی تعلیم کی، سارے محکمے مقروض بنا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا میگا سٹی ہے لیکن عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، آنے والے دن پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، کیوںکہ نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات سے آراستہ کریں گے، سارے پروجیکٹ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close