سندھ

کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائدمیں آج بھی بوندا باندی کی پیشگوئی کردی ہے۔

کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جب کہ کئی علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، تاہم ہواؤں کی بندش سے حبس اور گرمی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع کبھی جزوی اور کبھی مکمل ابر آلود رہے گا جب کہ آج بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

دن کے اوقات میں 10 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلیں گی، آج شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، دیربالا، دیرپائیں، سوات اور شانگلہ کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close