سندھ

رینجرزاختیارات صرف کراچی تک محدود

رینجرز اب کسی فرد کو 90روز بعد تک تحویل میں نہیں رکھ سکتی ، وزیر داخلہ چوہدری نثار کراچی آپریشن کو متنازعہ بنا رہے ہیں ۔

مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہرینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت کی سمری مسترد ہونے سے متعلق ابھی تک ہمیں کوئی سرکاری طور پر جواب نہیں ملا ،  وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تشریح سے اختلاف ہے ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی پر کوئی اعتراض نہیں ،رینجرز اختیارات صرف کراچی کے لئے دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے آغاز میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ رینجرز کو پورے سندھ نہیں بلکہ کراچی شہر میں ہی خصوصی اختیارات دیئے جائیں گے تو اب ہم نے کراچی شہر کے لئے ہی اختیارات دینے ہیں پھر اتنا شوروغل کیوں ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اب کسی فرد کو 90روز تک تحویل میں نہیں رکھ سکتی، ہمیں وفاق کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری جواب نہیں ملا مگر ہمیں چوہدری نثار کی تشریح سے اختلاف ہے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کراچی آپریشن کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ یہ آپریشن جیسے چل رہا تھا اسی طرح چلے اور منتقی انجام تک پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close