سندھ

ممتازبھٹو نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کردیا

لاڑکانہ: سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہیم ابڑو کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات کے بعد پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے حکمران پارٹی سے اپنی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کا انضمام بھی ختم کردیا ہے۔ اب ممتاز بھٹو سندھ نیشنل فرنٹ کو سیاسی جماعت کے سربراہ کے طور پر دوبارہ فعال اور منظم کریں گے۔

ابراہم ابرو کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)سے علیحدگی کا فیصلہ ممتاز بھٹو کی زیر صدارت سندھ نیشنل فرنٹ کی ایکزیکیوٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے دوران انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی میں شمولیت کے موقع پر صوبے کی بہتری کے لیے ان سے کئی وعدے کئے تھے لیکن ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، نوازشریف نے حکومت میں آنے کےبعد مسلسل نظرانداز کیےرکھا۔ سندھ نیشنل فرنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے 9 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔ جو 15 دنوں ميں اپنی سفارشات ایگزیکٹیو کمیٹی کو پیش کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close