سندھ

صاف ستھرے کراچی کیلئے دس روز کی ڈیڈلائن دے دی

وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ حسب عادت صبح سویرے آفس پہنچے اور کراچی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری بلدیات کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔

اجلاس میں مراد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹیز کو دس دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکیں دھلتے دیکھی ہیں، کراچی ضرور صاف ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ دو سو چالیس گھنٹوں میں کراچی کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں، بلدیاتی نمائندوں کو صاف ستھرا شہر دینا چاہتے ہیں، کراچی کو پہلے جیسا صاف ستھرا کردیں گے

وزیراعلیٰ سندھ نے قائد آباد سڑک پر آج سے مرمتی کام شروع ہونے اعلان بھی کیا جبکہ  صرف شہر کے گلی کوچے نہیں ساحل بھی گندگی سے پاک کرنا کا حکم دیا۔

دوسری جانب وزیراعلی مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ سے اختلاف نہیں، کسی جماعت کے جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی رعایت نہیں، پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کےخلاف نہیں ، سندھ کے نئے شاہ نے ناراض جیالے ذوالفقار مرزا کو ماضی کا حصہ قرار دے دیا۔

اس سے قبل بھی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہریوں کی تکلیف محسوس کر تاہوں،ملیر کی سڑکوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے، شہر میں کھیل کے میدانوں میں بھی کچرا پھینکنے کی شکایات ہیں تاہم کسی گراﺅنڈ میں کچرا پھینکے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close