Featuredسندھ

دو بڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا، تیسری بھی مایوس کررہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دو بڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا، تیسری بھی مایوس کررہی ہے، عمران خان سے اپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے گا، حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ دعوی کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عدالتی نظام کو بہتر بنانا اور تفتیشی عمل میں بہتری کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف میں جانے کی تیاری کررہی ہے، لگ رہا قوم کو مہنگائی کی دلدل میں ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے، ڈالر کی اڑان قابو میں نہیں آرہی، مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 بڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا، تیسری بھی مایوس کررہی ہے، عمران خان سے اپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے گا، وڈیروں اور جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 39 لاکھ لوگوں کے نام آئے تھے جنہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جاسکتا تھا، اب تو ملک میں جعلی اکاؤنٹس بھی سامنے آرہے ہیں، حکومت سے گزارش ہے دعوی کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close