سندھ

امجد صابری کے قتل کی ہدایات نائن زیرو پر ملیں : ملزم شہزاد ملا

کراچی : کراچی میں معروف قوال امجد فرید صابری کے قتل میں مرکزی ملزم نے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا۔ گرفتار شہزاد ملا نے انکشاف کیا کہ اسے قتل کی ہدایات رابطہ کمیٹی کے رکن کی جانب سے نائن زیر و پر دی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد فرید صابری کے قتل کی وجہ بھتہ نکلی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ملزم شہزاد ملا نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔ ذرائع کے مطابق شہزاد ملا ہی وہ ملزم تھا جس نے امجد صابری کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور قاتلوں کی ٹیمیں تشکیل دیں۔ اس نے 15 اور 16 جون کی درمیانی شب رابطہ کمیٹی کے ایک اہم رکن سے ملاقات کی تھی جس میں اسے امجد صابری کے قتل کا ٹاسک دیا گیا۔

اس کے بعد یونٹ 161 لیاقت آباد سے متصل میدان میں امجد صابری کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اس نے بتایا کہ امجد صابری سے بھتے کی مد میں بھاری رقم طلب کی گئی تھی۔ امجد صابری کو بائیس جون کی سہ پہر لیاقت آباد میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

دوسری جانب کینٹ اسٹیشن کے علاقے سے بھی حساس ادارے نے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز ندیم اور کامران کو حراست میں لیا ہے۔ ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔ ان سے بھی امجد صابری کے قتل سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close