سندھ

چینی قونصل خانہ حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ردج کرلیا گیا

کراچی : چینی قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی،دھماکاخیز مو رکھنے،قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی جبکہ  ہلاک تینوں دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او بوٹ بیسن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں دہشت گردی، دھماکاخیز مواد رکھنے،قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل ہیں اور متن میں ہلاک تینوں دہشت گرد گردازل،رازق اوررئیس بلوچ کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے دہشت گردوں نے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا اور دہشت گردوں کی فائرنگ سےدوافراد بھی جاں بحق ہوئے جبکہ گیٹ پر مامور جمن خان کو دہشت گردوں نے فائرنگ سے زخمی کیا۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قونصل خانے آنے والے افراد فائرنگ کی آواز سن کر اندر چلے گئے، دہشت گردوں نے گیٹ توڑنے کے لیےای ای ڈی ڈیوائس استعمال کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2افراد بھی ہلاک ہوئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے تینوں دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے مارا۔

ایف آئی آرمیں 13سہولت کاروں کےنام بھی دیے گئے ہیں، جن میں اسلم اچھو،نوربخش مینگل، کریم مری ، کمانڈرنثار، کمانڈر شریف، آغاشیر دل سمیت دیگر شامل ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close