سندھ

ےیو آئی کےرہنماخالد سومرو قتل کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ

حکومت سندھ خالد سومرو کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سمری منظور کرلی ہے جبکہ قتل کے خلاف جے یو آئی کا دھرنا روکنے کیلئے حکومت سندھ نے سرتوڑ کوششیں شروع کردیں اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نےجےیو آئی کااہم مطالبہ تسلیم کرنے کی تصدیق کردی۔

حکومت سندھ آج ہی وزارت داخلہ کو خط ارسال کرے گی، مرتضی وہاب نے امید ظاہر کی مطالبات تسلیم ہونے پر جے یو آئی دھرنا نہیں دیں گی۔

دوسری جانب علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گذشتہ شب رابط کیا تھا، ہمارا دھرنا شیڈول کے مطابق ہے، مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کی تصدیق اور لیٹر ملنے کے بعد جے یو آئی کے رہنما مشاورت کریں گے، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب صدر قاری محمد عثمان نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے کیس میں سندھ حکومت کی ہٹ درمی کے خلاف وزیر اعلی ہاوس پر کفن پوش دھرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

انکا مزید کہنا ہے کہ لاڑکانہ سے 200 سکھرسے 190 گھوٹکی سے 210 جیکب آباد کشمور اور کندہ کوٹ سے 400 گاڑیوں کے قافلے شرکت کریں گے ،پاکستان کے پسماندہ ترین ضلع تھر پار کر سے 50 گاڑیوں کا قافلہ شریک ہوگا،اسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع سے 700 کے لگ بھگ گاڑیوں کے قافلے جمعرات کو مقررہ وقت پر کراچی پہنچیں گے ،کراچی کے تمام اضلاع سے 800 سے زائد گاڑیوں کے قافلے نمائش چورنگی پہنچیں گے۔

اندرون سندھ اور کراچی کے تمام قافلے مقررہ وقت پر سروں پر کفن باندکر نمائش چورنگی جمع ہوں گے جہاں سے وزیر اعلٰی ہاوس کی جانب کفن پوش مارچ شروع ہو گا،جے یو آئی کا کفن پوش مارچ اور وزیر اعلی ہاوس پر دھرنا بالکل پر امن ہوگا حکومت نے اگر تشدد اور رکاوٹیں کھڑی کر نے کی کوشش کی تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close