سندھ

پاکستان کے مضبوط ہونے تک بھارت کا رویہ صحیح نہیں ہوگا، خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان کو مضبوط نہیں کریں گے، بھارت کا رویہ صحیح نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کیلئے جلسہ گاہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ ہے، پیپلز پارٹی اسی لیے چیختی آرہی ہے کہ آﺅ بیٹھ کر بات کرو۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں ڈالنے، کوڑے لگانے سے ہم نہیں ڈرتے، ڈرے وہ جو جیل جانے سے ڈرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے سامنے جیل میں ڈالنے پر مر جانے کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ مجھے جیل میں ایک دن ڈالا جائے، تو میں مرجاﺅں گا۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ میں نے شاہ محمود قریشی کو کہا تھا کہ عمران کو ایسی بات کرنے سے روکو، وزیر داخلہ کے سامنے ایسی بات کر رہا ہے، کہیں اس کو جیل میں ڈال کر مار ہی نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس ہر جمہوری سوچ رکھنے والے شخص کا دن ہوتا ہے، افسوس کہ عمران خان جمہوری سوچ رکھنے والے نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close