Featuredسندھ

سول اسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

کراچی: پی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ سول اسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹر نثار علی شاہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے جو اب انتقال کرگئے ہیں

پی ایم اے کے مطابق سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم نے آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کردیا

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ سے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی متاثر ہوا ہے جب کہ کراچی میں وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مسلسل 20 فیصد سے زائد ریکارڈ ہورہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close