سندھ

کراچی، بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہیں ملے گا

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پیٹرول پمپس کو بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کو جاری مراسلے میں شہر کی تین سڑکوں کو ماڈل سڑک بناکر پیش کرنے کا کہا گیا ہے جن میں شارع فیصل، میٹروپول سگنل سے دو تلور اور آئی آئی چندریگر روڈ شامل ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیاہےکہ ماڈل سڑکوں پر موجود پیٹرول پمپ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں دیں گے۔

اس حوالے سے پیٹرول پمپس کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ اسکے علاوہ سکیورٹی کے پیش نزر اگر شہر کی کسی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کنٹینرز لگا کر بند کیا جائے تو اس پر ’’تکلیف کے لئے معزرت‘‘ واضع طور پر لکھا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close