Featuredسندھ

آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں، پیپلز پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

کراچی: آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف تحریک کی قیادت کیلئے صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئی ہیں، انہیں پیپلز پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے۔ صنم بھٹو بیرون ملک سے پاکستان پہنچی ہیں، جہاں انہوں نے اپنے بھانجے بلاول بھٹو زرداری اور پی پی کے دیگر رہنماﺅں سے ملاقات کی۔

صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما، پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، پی پی پی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایوں خان، پی پی پی بلوچستان علی مدد اور پی پی پی کے چیئرمین کے سیاسی سیکرٹری جمیل سومرو بھی موجود تھے۔

صنم بھٹو پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی بہن ہیں، جو ممکنہ طور پر آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف تحریک کی قیادت سنبھالیں گی۔ ان کی پاکستان واپسی کے بعد انہیں پیپلز پارٹی میں اہم عہدہ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے 20 نومبر کو ایک اجلاس میں آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کیس میں ممکنہ گرفتاری کے بعد کی حکمت عملی طے کی تھی۔ اس اجلاس میں طے پایا تھا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی، جس کی قیادت صنم بھٹو کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close